10 اگست، 2024، 3:03 PM

امریکہ، صہیونی حکومت کو ہتھیار خریدنے کے لئے ساڑھے تین ارب ڈالر امداد منظور

امریکہ، صہیونی حکومت کو ہتھیار خریدنے کے لئے ساڑھے تین ارب ڈالر امداد منظور

امریکہ صہیونی حکومت کو ہتھیار خریدنے کے لئے 3 ارب 500 ملین ڈالر کی امداد دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ نے صہیونی حکومت کے لئے خطیر رقم کی امداد منظور کی ہے جس کا مقصد ہتھیار خریدنا ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق غزہ میں فلسطینی عوام کے بے دریغ قتل عام اور نسل کشی کے باوجود امریکہ صہیونی حکومت کی مسلسل مدد کررہا ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک باخبر ذریعے نے سی این این کو بتایا کہ امریکہ اسرائیل کو ساڑھے تین ارب ڈالر کی امداد دے رہا ہے جس سے اسرائیل ہتھیار خریدے گا۔

یاد رہے کہ امریکی کانگریس نے اسرائیل کی مدد کے لئے اپریل میں 14 ارب ڈالر کی بجٹ منظور کی تھی۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملوں کی وجہ سے خطے کی مقاومتی تنظیمیں اور ایران انتقام لینے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ ان حالات میں واشنگٹن تل ابیب کے ہتھیاروں کے ذخائر میں اضافے کے لئے امداد دے رہا ہے۔

News ID 1925880

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha